اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپس میں کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے لیے تین دن میں جامع پلان اور قواعد و ضوابط میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق سفارشات پیش کریں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان موجود ہے، جسے فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔