Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا قائداعظمؒ کی 77ویں برسی پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا قائداعظمؒ کی 77ویں برسی پر پیغام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بقا اسی وقت ممکن ہے جب ہم قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ نے ہمیں دیانتداری، سچائی اور ہمت کا سبق دیا ہے، اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم اپنے ملک کو ترقی دے سکتے ہیں۔ ہمیں ذات، نسل یا فرقے کی بجائے ملک کی خدمت کرنی ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم پاکستان کو انصاف، رواداری اور ترقی کی راہ پر لے جا رہے ہیں، اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قائداعظمؒ کے خواب کو پورا کرنے کی توفیق دے۔

ٹیگز: