Wed, September 16, 2026

مشہور امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قتل کے واقعے میں جاں بحق

مشہور امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قتل کے واقعے میں جاں بحق

واشنگٹن: امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک فائرنگ کے دوران شدید زخمی کیا گیا تھا، جہاں ان کی فوری سرجری کی گئی لیکن وہ بچ نہ سکے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کو چارلی کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں اتوار تک تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے تاکہ ان کی یاد میں احترام ظاہر کیا جا سکے۔

چارلی کرک کو ان کی ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے کی گئی تقریر کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ اب تک حملہ آور گرفتار نہیں ہوا اور پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

کرک نے سیاسی طور پر یوکرین کی حکومت پر سخت تنقید کی اور وہ یوکرین کو فوجی امداد دینے کے سخت مخالف تھے۔ ساتھ ہی وہ روس کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بھی حامی تھے۔

ٹیگز: