Wed, September 16, 2026

پشاور: سلمان اکرم راجہ کا دہشت گردی اور سیاسی مسائل پر واضح موقف

پشاور: سلمان اکرم راجہ کا دہشت گردی اور سیاسی مسائل پر واضح موقف

پشاور:پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ اسے صرف فوجی کارروائیوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھایا کہ ملک میں جاری جنگ و جدل کا خاتمہ کب ہوگا اور موجودہ حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے افغان معاملے میں ایسی صورت حال پیدا کی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کے مکمل جواب دینے سے گریز کریں گے لیکن یقین دلاتے ہیں کہ قوم پاکستان تحریک انصاف کے موقف کے ساتھ ہے۔ انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام دہرایا اور کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ یہ ناانصافی بند کی جائے۔‘‘

معاشی بحران پر بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی ملک کے لیے ایک نیا موقع ہے۔ انہوں نے گورنر راج نافذ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔

دہشت گردوں کی سرحد پار سے آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ دنیا کے ہر خطے میں بات چیت جاری رہتی ہے۔

ٹیگز: