واشنگٹن: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر 100 فیصد اضافی درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیا ٹیرف رواں سال نومبر سے نافذ ہوگا، جس سے چین سے درآمد ہونے والی اربوں ڈالر کی اشیاء متاثر ہوں گی۔
دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا، اور جنگ بندی قائم رہنے کی توقع ہے۔