Wed, September 16, 2026

سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

 سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن صائم ایوب 6 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان 32 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے، اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے، اور ٹیم پچھلی سیریز کی طرح اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ پہلے ون ڈے کے لیے اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں۔

سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکاکا نے بھی کہا کہ ان کی ٹیم سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

ون ڈے سیریز آج سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جبکہ 17 سے 29 نومبر تک ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹیگز: