Wed, September 16, 2026

پنجاب کے طلبا کی موجیں: 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، سکول 24 اگست کو کھلیں گے

پنجاب کے طلبا کی موجیں: 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، سکول 24 اگست کو کھلیں گے

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے شدید گرمی کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 22 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہو جائے گا۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے 24 اگست سے دوبارہ اپنی باقاعدہ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کے خطرے کے باعث کیا گیا ہے تاکہ طلبا کو موسمی سختیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
 صوبائی کابینہ نے محکمہ تعلیم کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے ان تاریخوں کی حتمی منظوری دی، جس کا مقصد تعلیمی سال اور بچوں کی صحت کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔

ٹیگز: