Wed, September 16, 2026

کورکمانڈر کوئٹہ کا بنیادی مرکز صحت ماشکیل کا دورہ

کورکمانڈر کوئٹہ کا بنیادی مرکز صحت ماشکیل کا دورہ


گذشتہ دنوں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کے دور افتادہ ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی فلاحی تنظیم ”پرواز فاو¿نڈیشن“ کے زیر انتظام تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ فعال کیے گئے بنیادی مرکز صحت ماشکیل کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و عملے سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ یہ بنیادی مرکز صحت طویل عرصہ غیر فعال رہنے کے باعث کھنڈر کی صورت اختیار کر چکا تھا، طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ صرف 3 نرسنگ سٹاف، 4 افراد پر مشتمل عملہ اور چند ہزار کی ادویات موجود تھیں جس کے باعث تحصیل ماشکیل اور اس کے ملحقہ علاقوں کے عوام کو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ایف سی بلوچستان (ساوتھ) نے جذبہ خدمت انسانیت کے تحت ماشکیل کے عوام کی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تاریخی اقدام ٹھایا اور ”پرواز فاو¿نڈیشن“ کے زیر انتظام اسے دوبارہ فعال کرتے ہوئے 24 بستروں پر مشتمل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کر دیا۔ جہاں اب 3 ڈاکٹر، جن میں 2 میل اور 1 لیڈی ڈاکٹر، 10 نرسنگ سٹاف 13افراد پر مشتمل عملہ، جدید طبی آلات اور 2 ملین روپے کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے مسائل کے حوالے سے لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا، جو ماشکیل کی رہائشی ہیں اور اس سے قبل کوئٹہ میں فرائض انجام دے رہی تھیں۔ اب بنیادی مرکز صحت ماشکیل میں 24 گھنٹے ایمر جنسی سروسز بحال کر دی گئی ہیں جبکہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے (Maternal & Child Health) سے متعلق خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے 70 فیصد بیرونی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس کے باعث اب مریضوں کو دالبندین اور نوکنڈی جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان (ساوتھ) نے قیام کے بعد اپنی تعیناتی کے علاقوں میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ دن ہو یا رات، سرحدوں کی حفاظت ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ، سیلاب ہو یا طوفان، زلزلہ ہو یا آگ، حادثہ ہو یا سانحہ۔ ہر لمحہ ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہی ہے۔ آج جنوبی بلوچستان میں امن و امان کا قیام، صحت، تعلیم اور بلوچ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی خصوصی کاوشوں اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ جذبہ خدمت خلق کو مزید وسعت دینے کے لیے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) نے پاکستان کی فلاحی این جی اوز اور مخیر حضرات کے تعاون سے ”پرواز فاو¿نڈیشن“ کا قیام عمل میں لایا، تاکہ جنوبی بلوچستان کے کونے کونے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہو، اور اب یہ خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ جنوبی بلوچستان کا ہر بلوچ نوجوان ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔ ماشکیل میں بنیادی مرکز صحت کی دوبارہ بحالی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ جس کا سہرا ایف سی بلوچستان (ساوتھ) پرواز فاونڈیشن کے سر ہے۔ آج ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) جنوبی بلوچستان بھر میں امن و امان کے قیام اور انسانی ہمدردی کا استعارہ بن چکی ہے۔ بیواو¿ں اور مستحق افراد کے گھروں کی تعمیر، رمضان المبارک اور اس کے علاوہ غربا میں راشن تقسیم، عیدالاضحی پر مستحق افراد میں گوشت کی فراہمی، خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم، بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے باعزت روزگار کے حوالے سے مالی معاونت، کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر ایف سی کے عملی اقدامات کی روشن مثالیں ہیں۔ اسی تسلسل میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) نے ضلع واشک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گرڈ سٹیشن، آر او پلانٹ اور پبلک لائبریری کا افتتاح کیا اور جرگے میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ واشک گرڈ سٹیشن پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت 1.4 ارب روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع واشک کو پہلی بار نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے یہ منصوبہ چار سال کی مدت میں مکمل کیا گیا جس کے تحت 82 کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائنز بھی بچھائی گئیں منصوبے کی بدولت ضلع واشک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، عوامی سہولیات میں بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے ڈی سی آفس میں منعقدہ جرگے میں بھی شرکت کی، عوام کے مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ آئی جی ایف سی نے علاقائی عمائدین اور ضلع انتظامیہ کے ہمراہ واشک شہر میں واک میں شرکت کی۔ اسی دوران انہوں نے بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت 5 ملین روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کے بعد بحال کی جانے والی پبلک لائبریری کا بھی افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو علم و تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے واشک میں آر او پلانٹس کا بھی افتتاح کیا جو زیر زمین پانی کے انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں ہونے کے باعث عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ یہ مطالبہ کھلی کچہری میں پیش کیا گیا، جس کی منظوری ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے دی گئی۔ 45.63 ملین روپے لاگت سے دس آر او پلانٹس BSDI کے تحت مکمل کیے گئے ہیں۔ مزید آئی جی ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ جنوبی بلوچستان میں سول اور ملٹری اداروں کے باہمی تعاون اور عملی کوششوں سے دور افتادہ علاقوں میں ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تربت میں دہشت گردی کے خاتمے کے بعد امن و امان کے قیام کی واضح مثال تربت میں منعقدہ تین روزہ کیچ جشن بہاراں 2026 کے آخری روز ”کیچ واک“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس دوران آئی جی ایف سی نے جشن بہاراں کے سلسلے میں تربت شہر میں دیواروں پر آویزاں خصوصی وال پینٹنگ نمائش کا مشاہدہ کیا، جہاں فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ ثقافت کو نہایت خوبصورتی سے دیواروں پر نقش کیا، جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا۔ آئی جی ایف سی نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے بھی نوازا۔ اس میلے کا مقصد کھیل، ثقافت اور ادب کے ذریعے مقامی بلوچ روایات کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔

ٹیگز: