Wed, September 16, 2026

جوابی حملوں کا دور ختم، اب مسلسل یلغار ہوگی:ایران کا اعلانِ جنگ

جوابی حملوں کا دور ختم، اب مسلسل یلغار ہوگی:ایران کا اعلانِ جنگ

تہران: پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب دشمن کے خلاف صرف "جوابی کارروائی" نہیں بلکہ "مسلسل حملوں" کی پالیسی اپنا لی گئی ہے۔ آپریشن 'وعدہ صدق 4' کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف پر میزائلوں کی 39ویں لہر نے خطے کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ کر دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، تازہ ترین کارروائی 'یا امیرالمومنین' کے کوڈ نام سے انجام دی گئی، جس میں  مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ 
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی حملوں کی روایتی پالیسی اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ اب نئی حکمت عملی کے تحت تب تک مسلسل حملے کیے جائیں گے جب تک مخالف فریق (امریکا اور اسرائیل) کو ان کے اقدامات پر مکمل پچھتاوا نہ ہو۔ خلیج فارس میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاگیا۔ ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ 11 دنوں سے اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں فضائی حملوں کے سائرن بج رہے ہیں اور آبادی پناہ گاہوں میں محصور ہے۔ خطے میں موجود حامی گروہوں کی کارروائیوں کو ایرانی فوج کے میزائل اورڈرون حملوں کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگز: