Wed, September 16, 2026

مریم نواز نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سخت سکیورٹی کا حکم دیدیا

مریم نواز نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سخت سکیورٹی کا حکم دیدیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ جلوس اور مجالس ختم ہونے تک نگرانی جاری رکھی جائے اور مساجد میں معتکفین کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں اور سڑکوں و گلیوں کو کنٹینرز سے بند کر کے سخت سکیورٹی نافذ کی گئی ہے۔

ٹیگز: