واشنگٹن: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے قریب 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں، جن پر مبینہ طور پر بارودی سرنگیں بچھائی جا رہی تھیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایران کی سمندری طاقت کم کرنے اور عالمی بحری راستوں کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران مزید بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرے تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے شواہد ملے ہیں، تاہم ابھی اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔