Wed, September 16, 2026

دنیا بھر کے صارفین کے لیے انسٹاگرام کا نیا اپڈیٹ جاری

دنیا بھر کے صارفین کے لیے انسٹاگرام کا نیا اپڈیٹ جاری

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے صارفین کے لیے مواد دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور کنٹرول کو آسان کرنے کی غرض سے اپنے الگورتھم پرسنلائزیشن فیچر میں توسیع کر دی ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اپنی دلچسپی کے مطابق مواد مرکزی فیڈ میں زیادہ نمایاں انداز میں دکھایا جائے گا، جس سے ایپ پر ذاتی نوعیت کا تجربہ مزید مضبوط ہوگا۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد صارفین کو ان کے پسندیدہ موضوعات سے متعلق زیادہ متعلقہ مواد فراہم کرنا ہے تاکہ ایپ کا استعمال زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا سکے۔

تاہم اس تبدیلی کے باعث بعض صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پوسٹس کم نظر آنے کا امکان ہے جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کیونکہ نیا سسٹم دلچسپی پر مبنی ریکومینڈیشنز کو زیادہ ترجیح دے گا۔

یہ نیا فیچر صارفین کی جانب سے منتخب کردہ موضوعات اور ترجیحات پر کام کرے گا، جس کے لیے انہیں اپنی دلچسپی کے مطابق مختلف کیٹیگریز شامل کرنا ہوں گی۔

ایڈم موسیری نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ شکایت کرتی ہے کہ ان کی پوسٹس فالوورز تک مکمل طور پر نہیں پہنچ پاتیں۔

ان کے مطابق کسی اکاؤنٹ کو فالو کرنا اب بھی اہم ہے، لیکن جب ریکومینڈیشنز فیڈ پر غالب آ جاتی ہیں تو فالونگ کا روایتی تجربہ متاثر ہوتا ہے۔

اسی مسئلے کے حل کے لیے انسٹاگرام نے “Following Feed” متعارف کرایا ہے، جس میں صارفین صرف ان اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔
 
 

ٹیگز: