Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا چین سے معاہدہ، تیل کی قیمتوں کو نئی اُڑان

ٹرمپ کا چین سے معاہدہ، تیل کی قیمتوں کو نئی اُڑان

 واشنگٹن : امریکہ اور چین کے تجارتی معاہدے نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ برینٹ تیل 68 ڈالر، امریکی خام تیل  فی بیرل 66.56 ڈالر ہے۔

ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چین سے ضروری معدنیات اور دیگر وسائل تک فوری رسائی ملے گی، جب کہ دونوں ممالک درآمدات و برآمدات کے حجم میں اضافے پر متفق ہو چکے ہیں۔

معاہدے کی حتمی منظوری صدر ٹرمپ اور صدر شی کی سطح پر دی جائے گی۔

ٹیگز: