Wed, September 16, 2026

پاکستان انسدادِ دہشتگردی کا غیر معمولی اتحادی قرار،امریکی جنرل کا اعتراف

پاکستان انسدادِ دہشتگردی کا غیر معمولی اتحادی قرار،امریکی جنرل کا اعتراف

واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، اور یہ کردار عالمی امن کے لیے اہم ہے۔ امریکی سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس تعاون کے باعث داعش خراسان کے کئی دہشتگرد ہلاک اور گرفتار ہوئے، جن میں کم از کم پانچ انتہائی مطلوب کمانڈر شامل تھے۔

جنرل کوریلا نے ایبے گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستانی تعاون کے بغیر ممکن نہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے محدود مگر مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ نے داعش خراسان کی طاقت کو کمزور کر دیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2024 کے آغاز سے اب تک پاکستان میں 1000 سے زائد دہشتگرد حملے ہوچکے ہیں، جن میں 700 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، تاہم پاکستان مسلسل ایک بھرپور اور سنجیدہ انسداد دہشتگردی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: