اسلام آباد :وفاقی بجٹ 2025-26 میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے باعث ان کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
حکومت کا مقصد تمام گاڑیوں پر یکساں جی ایس ٹی لاگو کرنا ہے، لیکن آٹو انڈسٹری اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ کو کم کر سکتا ہے اور ملک میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کی ترویج میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔