Wed, September 16, 2026

بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، حکومت کو مستقل سرچارج لگانے کا اختیار دینے کی تیاری

بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، حکومت کو مستقل سرچارج لگانے کا اختیار دینے کی تیاری

اسلام آباد: بجٹ سے قبل حکومت نے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کر لی ہے جس کے بعد بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ اس ترمیم کے تحت بجلی بلوں پر سرچارج کی 10 فیصد حد ختم کی جا رہی ہے، جس سے حکومت کو بلا روک ٹوک بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک اضافی سرچارج لگانے پر غور کر رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ ترمیم منظور ہو گئی تو حکومت بجلی نرخوں میں کسی بھی وقت اضافہ کر سکے گی، جو مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہو گا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بجٹ کو "صرف دکھاوے کا کاغذی منصوبہ" قرار دیا ہے۔

ٹیگز: