Wed, September 16, 2026

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی کا دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی کا دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس اہم فیصلے کے بارے میں اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر آگاہ کیا، جہاں انہوں نے دبئی منتقل ہونے کی وجوہات اور یہاں اپنے تجربات کا تفصیل سے ذکر کیا۔

بریٹ لی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کام کے سلسلے میں دبئی آنا جانا ہوتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ دورے ان کے لیے بڑی پیشہ ورانہ مواقع میں تبدیل ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے دبئی کو اپنا نیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ یہاں نہ صرف بہتر کام کے مواقع ہیں بلکہ ایک متوازن اور پُرسکون زندگی گزارنے کا ماحول بھی موجود ہے۔

انہوں نے دبئی کی توانائی اور ترقی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ دبئی کا ماحول بے حد متاثر کن ہے، یہاں کی توانائی انسان کو آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔ بریٹ لی نے کہا، "دبئی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر لمحہ کچھ نیا سیکھنے اور کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔"

بریٹ لی نے خاص طور پر اپنے بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں ان کے بچے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور یہاں کے سکولز اور کھیلوں کی سہولتیں ان کی شخصیت سازی میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق، دبئی میں رہنے کا ماحول ان کے خاندان کے لیے بالکل مناسب ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا سے اپنی وابستگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے وطن پر فخر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں گزاری گئی یادیں ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہیں گی، لیکن دبئی کا ماحول ان کے لیے کچھ خاص ہے، جو انہیں یہاں کے ساتھ جوڑے رکھتا ہے۔

ٹیگز: