Wed, September 16, 2026

سپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا

سپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا

لاس اینجلس :فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سپین کی جانب سے فیبیان روئز اور مائیکل مرینو نے گول اسکور کیے، جبکہ بیلجیئم کی طرف سے چارلس ڈی کیٹیلیئر نے واحد گول کیا، تاہم ان کی کوشش ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

اس فتح کے ساتھ سپین نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ٹیگز: