Wed, September 16, 2026

ایس آئی ایف سی کی رہنمائی سے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی راہ

ایس آئی ایف سی کی رہنمائی سے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی راہ

اسلام آباد:پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ حکمتِ عملی کے نتیجے میں معیشت میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں قابلِ رشک ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مہنگائی میں کمی، شرح سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔

امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے کہا کہ کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے حکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ایک ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ٹیگز: