Wed, September 16, 2026

سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

کوئٹہ : سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ قبول کیا۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا، جب کہ وہ این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم، تقریباً ایک سال پانچ ماہ کے بعد سپیکر ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کیا۔

ٹیگز: