واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ خطے میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا تو سخت کارروائی کرنا پڑے گی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو بھی ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ خطے میں دوسرا طیارہ بردار بیڑا بھیجنے کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے، جبکہ اس وقت یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ پہلے ہی تعینات ہے، جس میں لڑاکا طیارے، ٹوما ہاک میزائل اور جنگی جہاز شامل ہیں۔