Wed, September 16, 2026

کینیڈا نے اسرائیل کے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کی مذمت کردی

کینیڈا نے اسرائیل کے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کی مذمت کردی

اوٹاوا: کینیڈا نے بھی امریکا کے بعد اسرائیل کے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے اور مغربی کنارے کی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بیان اس وقت آیا جب وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے مخالف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ استحکام کے قیام سے اسرائیل کی حفاظت بہتر ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: