Wed, September 16, 2026

آذربائیجان اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ

آذربائیجان اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ

واشنگٹن : آذربائیجان اور امریکا کے درمیان ایک تاریخی سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دستخط کیے۔ آذربائیجان کے صدر اور امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اس چارٹر پر دستخط کیے، جسے صدر آذربائیجان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا اور اہم قدم قرار دیا۔

اس معاہدے کے تحت، سکیورٹی، دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان نے اس کے ساتھ ساتھ "ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپرٹی" کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد عالمی سطح پر امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ 

ٹیگز: