کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہو کر 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
تاہم، ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔