Wed, September 16, 2026

فیض حمید کے ساتھ ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی:گورنر خیبر پختونخوا

 فیض حمید کے ساتھ ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی:گورنر خیبر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھی سزا دی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں گورنر نے بتایا کہ فیض حمید کو 14 سال کی سزا کورٹ مارشل کے ریکارڈ شدہ شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی غلطی یا غیر قانونی عمل سے صوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اور جب سیاسی رہنماؤں کو سزا دی جاتی ہے تو عسکری افسران کو بھی قانون کے مطابق سزا ملتی ہے۔

گورنر نے صوبائی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہونے کے بعد سیکریٹری یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پنجاب حکومت بانی چیئرمین کو کہیں اور منتقل کرے تاکہ عوام کو سکون ملے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت اداروں کے ساتھ تعاون کرے تو امن قائم ہوگا اور حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں پر بھی تنقید کی کہ ماضی میں بلایا جاتا تو نہیں آتے، اور آج آرمی کانفرنس میں کس منہ سے شرکت کریں گے۔

ٹیگز: