کیلیفورنیا : اگر آپ فیس بک کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ترجیح دیتے ہیں، تو خوشخبری یہ ہے کہ میٹا نے فیس بک کی استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔
میٹا کا مقصد فیس بک فیڈ کو بہتر بنانا اور صارفین کو دلچسپ مواد تلاش کرنے، بنانے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک پر بہت زیادہ فیچرز صارفین کے لیے پیچیدگی کا باعث بن رہے تھے، جس کو اب سادہ بنایا جا رہا ہے۔
نئی اپ ڈیٹس میں پہلی تبدیلی فیس بک فیڈ کو بہتر بنانا ہے۔ اب جب آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کریں گے تو فیس بک انہیں ایک خوبصورت گرڈ میں ترتیب دے گا۔ اس کے علاوہ، جب آپ فیڈ پر کسی چیز پر کلک کریں گے تو وہ فل اسکرین میں نظر آئے گی۔
ایک اور فائدہ مند تبدیلی یہ ہے کہ آپ اب کسی تصویر پر ڈبل کلک یا ٹاپ کر کے اسے لائیک کر سکیں گے، جو پہلے اتنا آسان نہیں تھا۔
فیس بک کی سرچ کے نتائج میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اب مواد کو زیادہ بہتر اور دلکش گرڈ لے آؤٹ میں دکھایا جائے گا، جو ہر قسم کے مواد کو سپورٹ کرے گا۔ اس کے علاوہ، نئے فل اسکرین ویور کا تجربہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس سے آپ تصاویر اور ویڈیوز کو سرچ کرتے وقت آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ، فیس بک پر پوسٹس یا ریلز پر فیڈبیک دینے کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے آپ زیادہ یا کم پسندیدہ مواد کو دیکھنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین فیس بک کے الگورڈمز پر کچھ حد تک کنٹرول حاصل کر سکیں گے، اور یہ فیچر چند ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوگا۔
فیس بک کی ٹیب بار میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے، جہاں ریلز، فرینڈز، مارکیٹ پلیس اور پروفائل جیسے اہم فیچرز کو مزید نمایاں کیا جائے گا تاکہ آپ کو ان تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ مینیو کا ڈیزائن بھی بہتر کیا جائے گا۔
ایک اور دلچسپ تبدیلی یہ ہے کہ جب آپ پروفائل میں کوئی تبدیلی کریں گے تو آپ کو مشترکہ دلچسپیوں کے مطابق دوستوں کی سجیشنز بھی نظر آئیں گی