Wed, September 16, 2026

نیند میں منہ کھول کر سونا:  ہو جائیں خبردار؟ ڈاکٹرز کی وارننگ اور احتیاطی تدابیر

نیند میں منہ کھول کر سونا:  ہو جائیں خبردار؟ ڈاکٹرز کی وارننگ اور احتیاطی تدابیر

کیلیفورنیا:نیند کے دوران کئی لوگ ناخودآگاه منہ کھول کر سوتے ہیں، جو اکثر معمول کی بات سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے ساتھ خراٹے آتے ہوں یا سانس لینے میں دشواری ہو تو یہ نیند کی ایک سنگین بیماری "سلیپ اپنیا" کی علامت ہو سکتی ہے، جس کا فوری طبی معائنہ ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق ناک بند ہونے، بڑھے ہوئے اڈینائڈز یا ٹانسلز کے باعث لوگ منہ سے سانس لیتے ہیں، جس سے منہ خشک ہو جاتا ہے اور منہ کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہے، اور عمر کے ساتھ یہ کم ہو جاتا ہے۔ ناک کے اندر سیپٹم کارٹلیج کا ٹیڑھا ہونا بھی سانس لینے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ منہ کھول کر سونے سے نیند کا معیار متاثر ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر خراٹے یا سانس رکنے کی علامات ہوں۔ ایسے افراد کو جلد از جلد ماہر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ سنگین مسائل سے بچا جا سکے۔

نیند کے دوران سانس لینے میں رکاوٹ، خراٹے، یا گلے میں خشکی جیسی علامات نظر آئیں تو فوراً طبی معائنہ کروانا انتہائی ضروری ہے، ورنہ یہ حالت جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ٹیگز: