Wed, September 16, 2026

مشرقی امریکہ میں شدید برفانی طوفان، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

مشرقی امریکہ میں شدید برفانی طوفان، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

نیویارک : مشرقی امریکی ساحل پر شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں ایک سے دو فٹ برف باری کی توقع ہے، اور تیز ہوائیں 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ سفری حالات بہت خراب ہوں گے، اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اور پیر کی صبح کے وقت کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ حکام نے لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: