اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور روس کے لیے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت وزارت خارجہ میں ترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ماضی میں پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ ادھر، یو اے ای میں موجود موجودہ سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد پاکستان کے اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔