اترکاشی : اترکاشی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بھارتی فوج کے کئی اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ 50 سے زائد افراد کی گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔ دھارالی گاؤں میں بارش نے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ کر دی ہیں اور فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی اور بے ہنگم ترقی نے ایسے حادثات کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران فضائی مدد بھی خراب موسم کے باعث متاثر ہوئی ہے۔
مودی حکومت اپنے فوجیوں کے نقصانات کو چھپانے میں مصروف ہے، جبکہ گودی میڈیا بھی اس کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ قدرتی آفات میں فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانا حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کی نشانی ہے۔