Wed, September 16, 2026

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا جذبے بھرا ملی نغمہ جاری

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا جذبے بھرا ملی نغمہ جاری

اسلام آباد : پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے ایک خاص ملی نغمہ پیش کیا ہے، جو دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو مزید تقویت دیتا ہے۔

اس نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد" کی پہلی لائن سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہیں۔ یہ نغمہ پاکستان کی مختلف قومیتوں کے اتحاد، جذبے اور قومی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔

نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین کی مثال دی گئی ہے، جو ان کی جرات اور بہادری کو ظاہر کرتی ہے۔ ہر شعر میں حب الوطنی کی خوشبو اور وطن سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔

یہ نغمہ نہ صرف قوم کو متحد کرتا ہے بلکہ اس شاندار فتح کی یاد دلاتا ہے جو مل کر ہم نے حاصل کی ہے، اور ہر پاکستانی کے دل میں وطن کی محبت کو تازہ کرتا ہے۔

ٹیگز: