Wed, September 16, 2026

آئی ایس پی آر نے ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ کے نام سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ کے نام سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

اسلام آباد: جشنِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا۔

ملی نغمے میں پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور وطن سے وفاداری کے جذبات کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں ملک کے قدرتی حسن کو بھی نمایاں کیا گیا، خاص طور پر گلگت بلتستان کی حسین وادیوں اور دلکش مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ معروف گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔ نغمے کے ذریعے جشنِ آزادی کے موقع پر قومی جذبے، حب الوطنی اور پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: