Wed, September 16, 2026

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، ایڈمرل نوید اشرف  کی  اہم امور پر گفتگو

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، ایڈمرل نوید اشرف  کی  اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی، جس کی صدارت ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ کانفرنس میں سمندری سیکیورٹی، جنگی تیاریوں، اور پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ہمیں ممکنہ خطرات کا سامنا ہے، اس لیے پاکستان نیوی کو ہر لحاظ سے مضبوط رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہماری میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں کثیرالقومی مشق "امن 25" اور "امن ڈائیلاگ" کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور تمام افسران نے مل کر پاکستان نیوی کی پالیسیوں پر غور کیا۔

ٹیگز: