Wed, September 16, 2026

تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری! ریلیف پروگرام تیار، تفصیلات جلد آئی ایم ایف کے سامنے

تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری! ریلیف پروگرام تیار، تفصیلات جلد آئی ایم ایف کے سامنے

اسلام آباد: تنخواہ دار افراد کے لیے بڑی خبر! وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریلیف پروگرام تیار کر لیا ہے، جو آئندہ بجٹ میں شامل ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ریلیف کی مکمل تفصیلات نہیں بتا سکتے کیونکہ یہ پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ "اب باتوں کا وقت ختم ہو چکا، اب کام کرنے کا وقت ہے"، وزیر خزانہ نے پُرعزم انداز میں کہا۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جولائی سے پہلے بجلی کے بلوں میں کمی کی کوششیں بھی جاری ہیں، جو عوام کے لیے ایک اور بڑی آسانی ثابت ہو سکتی ہیں۔بجٹ پر کام آخری مراحل میں ہے، اور یکم جولائی کو اسے نافذ کر دیا جائے گا۔

تاجر برادری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ تاجر دوست اسکیم کو محض ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے، بلکہ اس کا مقصد کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

ٹیگز: