Wed, September 16, 2026

ننکانہ صاحب میں بیساکھی کی رونقیں، تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند

ننکانہ صاحب میں بیساکھی کی رونقیں، تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند

ننکانہ صاحب :ننکانہ صاحب میں خوشی کا سماں! بیساکھی میلے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، اور ضلعی انتظامیہ نے بھی ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے پانچ روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت سے آنے والے تقریباً سات ہزار سکھ یاتری اور دنیا بھر سے دیگر زائرین 12 اپریل سے ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو جائیں گے، جہاں 14 اپریل کو مرکزی تقریب ہو گی۔

سکیورٹی بھی فول پروف: دو ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، اور دیگر اضلاع سے بھی مدد لی گئی ہے تاکہ ہر لمحہ پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔

میلہ نہ صرف سکھ برادری کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال بھی پیش کرتا ہے۔

ٹیگز: