Wed, September 16, 2026

آج ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی

آج ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی

لاہور : آج جمعتہ المبارک کے روز پاکستان بھر میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں، جلوس اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مجلس اتحاد امت نے آج کا دن "یومِ مظلوم و محصورینِ فلسطین" کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے  قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں اسرائیل سے غیر مشروط جنگ بندی تک تعلقات قائم رکھنے والے ممالک سے سفارتی روابط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے پر بھی زور دیا۔

جمعیت علمائے اسلام نے بھی ملک بھر کے تمام اضلاع میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے، جس میں کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی بھی فلسطین سے یکجہتی کے لیے ملک گیر مارچ کر رہی ہے، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن لاہور کے مال روڈ پر کریں گے۔

ٹیگز: