کراچی :ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکل رپورٹ میں ان کے کپڑوں پر خون کے نشانات اور ڈی این اے ملنے کی تفصیلات شامل ہیں، جس سے ان کی موت کے حوالے سے نئے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حمیرا کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون لگا ہوا تھا جو تحقیقات کے لیے اہم شواہد ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد حکام نے مزید تحقیقات تیز کر دی ہیں تاکہ موت کے اصل اسباب سامنے آ سکیں۔