Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف کی ہدایت، یکم اکتوبر سے گاڑیوں کی کوالٹی اور سیفٹی پر سخت پابندیاں

آئی ایم ایف کی ہدایت، یکم اکتوبر سے گاڑیوں کی کوالٹی اور سیفٹی پر سخت پابندیاں

اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے تحت پاکستان میں مقامی اور درآمدی گاڑیوں کی سیفٹی اور کوالٹی کے معیار میں سختی کر دی گئی ہے۔ اکتوبر 2025 سے مقامی گاڑیوں کو 57 سیفٹی سٹینڈرڈز پر پورا اترنا ہوگا، جب کہ اس وقت صرف 17 اسٹینڈرڈز لاگو ہیں۔

موٹر وہیکل انڈسٹری ڈویلپمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کے ساتھ غیر تصدیق شدہ گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت نہیں ہو سکیں گی اور ہر مینوفیکچرنگ پلانٹ کو مخصوص لائسنس لینا ہوگا۔ درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے بھی چیسز اور انجن نمبر کی موجودگی، سیفٹی فیچرز اور کوالٹی چیک لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کے لیے بیٹری کی پائیداری اور کارکردگی کے ساتھ چارجنگ اور بیٹری ریسائکلنگ کے معیارات کی بھی جانچ ہوگی۔ ناقص معیار والی گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

پاکستان آٹو موٹیو انسٹیٹیوٹ بھی قائم کیا جائے گا جو مقامی پرزوں کی کوالٹی چیک کرے گا۔ نئی امپورٹ پالیسی 30 ستمبر سے نافذ ہو گی۔

ٹیگز: