Wed, September 16, 2026

ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور نئی ٹیک ڈیوائسز متعارف کرا دیں

ایپل نے آئی فون 17 سیریز اور نئی ٹیک ڈیوائسز متعارف کرا دیں

کیلیفورنیا : ایپل نے اپنے حالیہ لانچ ایونٹ میں نئی آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ساتھ سمارٹ واچز اور ایئر پوڈز بھی متعارف کرائے ہیں۔

نیا آئی فون ایئر پہلے سے زیادہ پتلا، ہلکا اور مضبوط ہے، اور اس میں بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر کی گئی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 999 ڈالر رکھی گئی ہے۔ آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جبکہ پرو اور پرو میکس ماڈلز کی قیمتیں 1,099 اور 1,199 ڈالر ہیں۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ آئی فون ایئر کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔ پرو ماڈلز میں کیمرے کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے، جو فون کو میز پر رکھتے ہوئے زیادہ مستحکم بنائے گا۔

کیمرے میں 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو سینسر دیا گیا ہے، جس سے تصاویر زیادہ واضح اور تفصیلی بنیں گی۔ اس کے علاوہ نیا 4X آپٹیکل زوم بھی شامل ہے، جو ڈیجیٹل زوم کے ساتھ 40X تک جا سکتا ہے۔

آئی فون ایئر کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہے اور وزن میں بھی پچھلے ماڈلز سے کم ہے۔ اس میں ٹائٹینیم فریم استعمال کیا گیا ہے تاکہ فون ہلکا اور مضبوط رہے۔ یہ فون نیا A19 پرو پروسیسر اور بہتر بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔

کمپنی نے امریکی ٹیرف کے باوجود قیمتیں برقرار رکھی ہیں تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

ساتھ ہی، ایپل نے نئی سمارٹ واچز جیسے واچ سیریز 11، واچ الٹرا 3 اور نیا واچ SE متعارف کروائے ہیں۔ آڈیو کے شوقین افراد کے لیے نئی ایئر پوڈز پرو 3 بھی پیش کی گئی ہیں جو بہتر آواز اور پرفارمنس دیتی ہیں۔

ٹیگز: