Wed, September 16, 2026

نیپال میں احتجاج، آرمی چیف نے بات چیت کی دعوت دی

نیپال میں احتجاج، آرمی چیف نے بات چیت کی دعوت دی

کھٹمنڈو : نیپال میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور فوجی اہلکار گشت کر رہے ہیں۔ پولیس نے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آرمی چیف اشوک راج نے قوم سے خطاب میں مظاہرین سے مذاکرات کی اپیل کی ہے، جس کے بعد بات چیت کے لیے تیاری شروع ہو گئی ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور حکومت کے اہلکاروں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ وزیر اعظم اور وزراء نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں اب تک 19 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

ٹیگز: