Wed, September 16, 2026

قطر کے وزیراعظم کا دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت، بھرپور جواب دینے کا اعلان

قطر کے وزیراعظم کا دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت، بھرپور جواب دینے کا اعلان

دوحہ : قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ دوحہ پر اسرائیل کا حالیہ حملہ ایک ریاستی دہشتگردی ہے اور قطر اس کا سخت جواب دے گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ حملہ محض الفاظ یا احتجاج سے نہیں روکا جائے گا بلکہ قطر قانونی اور سیاسی دونوں طریقوں سے بھرپور ردعمل دے گا۔ اس کے لیے ایک قانونی ٹیم بھی بنائی جا رہی ہے تاکہ اسرائیل کو عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جا سکے۔

شیخ محمد نے کہا کہ یہ واقعہ پورے خطے کے لیے ایک اہم موڑ ہے اور اس ظلم کے خلاف سب کو مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب حماس کی ٹیم امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بات چیت کر رہی تھی تاکہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو سکے، مگر اسرائیل نے اس عمل کو سبوتاژ کر دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا تھا۔

ٹیگز: