Wed, September 16, 2026

پاکستان میں انٹرنیٹ کی دنیا بدلنے جا رہا ہے، ایمازون کا پروجیکٹ کوئپر 2026 میں شروع ہوگا

پاکستان میں انٹرنیٹ کی دنیا بدلنے جا رہا ہے، ایمازون کا پروجیکٹ کوئپر 2026 میں شروع ہوگا

اسلام آباد:پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا جا رہا ہے، جب عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کا پروجیکٹ کوئپر اگلے سال ملک میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس کا آغاز کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پروجیکٹ کوئپر کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں اس جدید منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد پاکستان میں جدید اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

یہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس لو ارتھ آربٹ (LEO) ٹیکنالوجی کی مدد سے 2026 کے آخر تک ملک کے ہر حصے تک انٹرنیٹ کی رسائی فراہم کرے گی، خاص طور پر ان دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں روایتی انٹرنیٹ خدمات کمزور یا ناقابل رسائی ہیں۔

وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت کے “ڈیجیٹل نیشن پاکستان” وژن کے تحت ڈیجیٹل شمولیت اور انٹرنیٹ کے بہتر نیٹ ورک کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے ہر پاکستانی کو تیز اور معیاری انٹرنیٹ سروسز میسر آئیں گی۔

پروجیکٹ کوئپر کے تحت دنیا بھر میں 3,236 سیٹلائٹس مدار میں تعینات کیے جائیں گے، جو کم لاگت والے ٹرمینلز کے ذریعے صارفین کو 400 میگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار فراہم کریں گے، جس سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلابی بہتری آئے گی۔

ٹیگز: