Wed, September 16, 2026

سکیورٹی فورسز کی اورکزئی میں کارروائی، 30 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

 سکیورٹی فورسز کی اورکزئی میں کارروائی، 30 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث 30 خوارج کو مار دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 7 اکتوبر کو دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔

اعلیٰ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جمال مایہ علاقے میں آپریشن کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران تمام 30 دہشت گرد مارے گئے۔ یہ دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انتقام کے طور پر کی گئی ہے اور علاقے میں مزید دہشت گردوں کی صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج پاکستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ 

ٹیگز: