Wed, September 16, 2026

سیکیورٹی فورسز کی ضلع اورکزئی میں کارروائی، 19 دہشتگرد ہلاک ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9 جوان وطن پر قربان

سیکیورٹی فورسز کی ضلع اورکزئی میں کارروائی، 19 دہشتگرد ہلاک ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9 جوان وطن پر قربان

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جو بھارتی حمایت یافتہ خوارج قرار دیے جا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی شدید فائرنگ سے پاک فوج کے 9 بہادر جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز اور لانس نائیک ارشاد حسین شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں۔

ٹیگز: