Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی والے، آئین شکن اور ایوان میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں:راجہ پرویز اشرف

 پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی والے، آئین شکن اور ایوان میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں:راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے صدر سے متعلق نکات میں ترمیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم صرف آصف زرداری کے لیے نہیں بلکہ آئندہ صدور کے لیے بھی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کو دوران قید سہولتیں میسر نہیں تھیں اور انہوں نے 11 سال تنہائی والی جیل کاٹی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کی مقروض ہے اور 27 ویں آئینی ترمیم ملکی دفاع اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “تحریک انصاف والے 9 مئی والے لوگ ہیں، آئین شکن ہیں اور ایوان میں صرف ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا شور شرابہ ختم ہو گیا ہے اور اب ان کا کام مکمل ہونا چاہیے۔”

راجہ پرویز اشرف نے عوام سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “اب عوام کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ یہ جھوٹے نعرے لگا سکتے ہیں۔”

ٹیگز: