Wed, September 16, 2026

گوگل کروم میں نیا اسپلٹ ویو فیچر: ویب براؤزنگ کا تجربہ مزید آسان

گوگل کروم میں نیا اسپلٹ ویو فیچر: ویب براؤزنگ کا تجربہ مزید آسان

کیلیفورنیا : گوگل کروم نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے ویب براؤزنگ کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔ اس نئے فیچر کا نام اسپلٹ ویو ہے، جس کی مدد سے آپ بیک وقت دو ٹیبز کو ایک ہی اسکرین پر اوپن کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر کئی ماہ سے کروم میں ٹیسٹ کیا جا رہا تھا اور اب یہ بتدریج صارفین کے لیے دستیاب ہو رہا ہے۔ اس فیچر کا مقصد ویب براؤزنگ کے دوران آپ کے کام کو تیز اور آسان بنانا ہے۔

اسپلٹ ویو فیچر کی خصوصیات:

دو ٹیبز کو ایک ساتھ اوپن کرنا
اس فیچر کے ذریعے آپ ایک ہی وقت میں دو ویب صفحات کو سائیڈ بائی سائیڈ دیکھ سکتے ہیں، جس سے آپ کو زیادہ معلومات بیک وقت ملتی ہیں اور آپ تیزی سے کام کر سکتے ہیں۔
پوزیشن تبدیل کرنا:
آپ ان دونوں ٹیبز کی پوزیشن بھی تبدیل کر سکتے ہیں، یعنی ایک ٹیب کو دائیں اور دوسرے کو بائیں طرف منتقل کرنا ممکن ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کسی ایک ٹیب کو بڑا اور دوسرے کو چھوٹا بھی کر سکتے ہیں۔
آسان استعمال:
اس سے پہلے آپ کو اس طرح کے تجربے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس یا براؤزر ونڈوز کو الگ الگ کھول کر انہیں ایک ساتھ رکھنا پڑتا تھا۔ اب اسپلٹ ویو فیچر کے ذریعے یہ سب کچھ چند کلکس میں ممکن ہو گیا ہے۔
اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، لیکن بتدریج یہ سب کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ اگر آپ یہ فیچر چیک کرنا چاہتے ہیں تو کروم میں کسی بھی ٹیب پر رائٹ کلک کریں اور دیکھیں کہ "نیو اسپلٹ ویو ود کرنٹ ٹیب" کا آپشن آیا ہے یا نہیں۔

اگر یہ آپشن نہیں آ رہا، تو آپ کروم کے "فلیگ" آپشن کے ذریعے اسے فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے:

کروم کے ایڈریس بار میں chrome://flags/#side-by-side ٹائپ کریں۔
اسپلٹ ویو آپشن کو ان ایبل کریں۔
پھر ری لانچ بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد آپ اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے اور دوسرا ٹیب بھی اوپن کر کے سائیڈ بائی سائیڈ دیکھ سکیں گے۔

ٹیگز: