اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون بڑھانے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان کے مثبت مصالحتی کردار کو سراہا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات کا ایک اہم مرکز بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا متوقع دورہ پاکستان تھا، جس کے خدوخال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں سے برادرانہ تعلقات میں نئی روح پھونکی جائے گی۔