Wed, September 16, 2026

پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار کا ٹویٹ

پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار کا ٹویٹ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں، اور پاکستان نے کبھی بھی اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کی کوششیں ہمیشہ اصولوں اور عزت نفس کی بنیاد پر رہی ہیں، اور ہم خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، اور ہم کسی بھی قسم کی کشیدگی یا جنگ کی بجائے، امن کی راہ اپنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ٹیگز: