برسلز: یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع طویل عرصے تک جاری رہا تو یہ عالمی اور یورپی معیشت کے لیے شدید مہنگائی اور جمود کا سبب بن سکتا ہے۔
یورپی یونین کے اقتصادی امور کے نگران ولادیز ڈومبروکس نے کہا کہ اگر جنگ چند ہفتوں میں محدود رہتی ہے تو اس کے عالمی اور یورپی معیشت پر بڑے اثرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طویل کشیدگی، سمندری راستوں میں خلل اور خلیجی خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی صورت میں توانائی کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، جس سے عالمی اور یورپی معیشت پر بیک وقت مہنگائی اور جمود کا دباؤ پڑ سکتا ہے۔