واشنگٹن/ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری کشیدگی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ روسی صدر نے ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کیا جائے۔
کریملن کے مطابق، یہ رابطہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد ٹرمپ کا پیوٹن سے پہلا رابطہ تھا۔
قبل ازیں، صدر پیوٹن نے ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی تھی۔ اپنے پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ ایران کو موجودہ دشوار حالات میں حوصلے اور لگن کے ساتھ متحد رہنا ہوگا اور وہ اپنے والد کے مشن کو وقار کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔روس نے ایران کے لیے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ایران کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا،